مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل رکن مینڈھر بی انجینئر واجد بشیر خان نے سرحدی پنچایتوں کا دورہ کر کے عوامی مشکلات کا جائزہ لیا ۔اس دوران موصوف کے ہمراہ سرپنچ شارک خان ،میر محمد چوہدری ،محمد شفیع چوہان ودیگران بھی موجود تھے ۔ڈی ڈی سی رکن نے کئی پنچایتوں میں مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبا ت کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس دوران مکینوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں پینے کا صاف پانی ،بجلی کی نا مناسب سپلائی او ر سڑکوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو تاجارہا ہے ۔ڈی ڈی سی رکن نے ڈاک بنگلہ تا بہروٹ بالاکوٹ سڑک کا بھی معائینہ کیا ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ سڑکوں سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرئے گی جبکہ ان کی مشکلات کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی جائیں گی ۔