جموں //جموںخطہ میں جمعہ کو کویڈ ۔19کے 115 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,125تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران آج جموں صوبے کے115افراصحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس کے عداد وشمار پیش کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ جموں میں وائر س کے 52,526مثبت معاملات پائے گئے ہیں(26نئے معاملات سمیت ) جن میں434سرگرم معاملات ہیںاور50,955صحت یاب ہوئے ہیںاور1,137کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,226ہوئی ہیںجن میں سے57مریض سرگرم ہیں اور 11,037 صحتیا ب ہوئے ہیں اور132کی موت واقعی ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں7,025 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے245معاملات سرگرم ہیںاور6,659اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ121کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں9,228معاملات سامنے آئے ہیںجن میں9,065اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے14معاملات سرگرم ہیںجبکہ149کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,096معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 53سرگرم معاملات ہیں اور6,924شفایاب ہوئے ہیں جبکہ119کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں4,543معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں88معاملے سرگرم ہیں اور 4,412اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ43کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں6,166معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 132سرگرم معاملات ہیں جبکہ5,940مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 94کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثناضلع رام بن میں5,901معاملات سامنے آئے ہیں جن میں80معاملات سرگرم ہے۔5,756شفایاب ہوئے ہیں جبکہ65کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی6,160معاملات سامنے آئے ہیں جن میں297معاملات سرگرم ہے اور5,820مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 43کی موت واقع ہوئی ہے ۔
ڈوڈہ میں5 24مریض شفایاب ہوئے
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں جمعہ کو کوؤڈ 19 کے 34 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 14 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 34 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں میں رکھا گیا ہے اور اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 245 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 6659 پہنچ گئی ہے، وہیں ضلع میں 157103 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول
رام بن // رام بن انتظامیہ نے کویڈ 19پروٹوکول کے نفاذ کیلئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع میں اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے اور جمعرات کو بھی قوائد ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔بغیر ماسک اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے خلاف انفورسمنٹ ٹیموں نے جمعرات کو ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جس دوران 23,300ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپریل سے آج تک ضلع انتظامیہ نے ۔30, 12, 800. روپے جرمانہ وصول کیا ہے ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے پر ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسین کی خوراکیں لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ جمعہ کے روز ضلع میں2797 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔