سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے گتلی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک کار نے چار سالہ بچے کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے گتلی پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک کار نے چار سالہ بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بچے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی بچے کی شناخت عرفات احمد آہنگر ولد جعفر احمد آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔