سری نگر//وادی کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے لسر کوکر ناگ علاقے میں جمعے کے روز پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے لسر کوکر ناگ علاقے میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے از جان ہوا ۔
مہلوک ملازم کی شناخت 30 سالہ سہیل احمد بٹ ولد محمد رفیق بٹ ساکن بچھو کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ بجلی میں بحیثیت ڈیلی ویجر تعینات تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سہیل احمد بٹ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ۔
انہوں نے کہا کہ سہیل احمد کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔