گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مارگنڈ کنگن علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے چار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انووا گاڑی زیر نمبر JKO1T-6834کنگن کی طرف جا رہی تھی، مارگنڈ کنگن کے مقام پر سڑک سے پھسل کر گرنے سے چار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سب ضلع ہسپتال کنگن میں جدید علاج کے لیے پہنچایا گیا۔
ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔