بانہال //اتوار کے روز بھی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن کے کئی مقامات پر پسیوں اور پتھروں کے گرنے اور بانہال سیکٹر میں بھاری برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے۔
اسی اثنا میں اتوار کو پنتھیال کے مقام پر پتھر گرنے اور مروگ میں بھاری پسیاں گرآئیں،جس کے ہائی اتھارٹی کی جانب سے پسیاں ہٹانے کا کام جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران فورلین ٹنل سے بانہال اور بانہال سے شیر بی بی تک شاہراہ سے برف ہٹانے کیلئے تعمیراتی کمپنیوں کی مشینری کام پر لگی ہوئی ہے تاہم مسلسل برفباری کی وجہ سے سڑک کی بحالی کا کام متاثر ہے ۔
شاہراہ کے حوالے سے سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک شبیر احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہفتے کے روز بھی مسلسل برفباری اور بارشوں اور پتھروں اورپسیوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ مسلسل بندرہی جبکہ ناشری اور بانہال کے درمیان بارشوں اور برفباری کا سلسلہ ہفتے کی شام تک جاری تھا ۔
انہوں نے کہا کہ کرول ، مہاڑ ، کیفٹیئریا موڑ ، ماروگ ، خونی نالہ، سیتا رام پسی سمیت ایک آدھ درجن سے زائید مقامات مقامات پسیوں اور پتھروں کی زد میں ہیں جبکہ رامسو اور بانہال کے درمیان مسلسل برفباری جاری تھی ۔