ہندوستان میں کورونا کا زور لگاتار کم ہو رہا ہے اور آج یومیہ نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19968 معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 48847 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 637 افراد نے دم توڑ دیا۔
ملک بھر میں فی الحال 2 لاکھ 24 ہزار 187 کورونا کے معاملے فعال ہیں، یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 1.68 فیصد ہے،
مجموعی طور پر 4 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 903 افراد کی جان چلی گئی۔
ملک بھر کے عوام کو کورونا ویکسین کی 1.75 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔