ہراسانی معاملے میں شبانہ چھاپوں کے دوران سرینگر میں 9 گرفتار: پولیس

سری نگر// پولیس نے پیر کے روز نوجوانوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا جنہوں نے سری نگر کے پارمپورہ کے قریب کار میں سوار ایک کنبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیا اور ان پر حملہ کیا۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، “پولیس نے ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں بائیک پر سوار نوجوانوں کا ایک گروپ سڑک پر ایک فیملی کو ہراساں اور حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آدھی رات کو ایس ڈی پی او ویسٹ اور ایس ایچ او پاریم پورہ کی قیادت میں ٹیموں کے ذریعہ چھاپے مارے گئے” ۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا،”تمام 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 4 بائک ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ پارم پورہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے”۔