مینڈھر میں اراضی تنازعہ کے دوران ہاتھا پائی،7 افراد زخمی

File Photo

جاوید اقبال

مینڈھر// پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر میں گزشتہ رات اراضی تنازعے کے دوران 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، مینڈھر کے گاوں ڈھرانہ میں گزشتہ رات اراضی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے بعد 07 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے گروہ کے زخمیوں کی شناخت محمد حسین، محمد ابراہیم ، محمد خالد، محمد یوسف اور محمد عمران کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے گروہ کے زخمیوں کی شناخت محمد رمضان اور محمد کبیر کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پہلے گروہ میں سے تین زخمیوں کو محمد خالد، محمد یوسف اور محمد عمران کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران نے جائے واقع کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا، وہیں ایک مقدمہ درج کر کے دونوں فریقین کے مابین تنازعے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔