ضلع ہسپتال کشتواڑسے 6ماہ کا بچہ اغوا

جموں//جموں و کشمیر پولیس نے آج بتایا کہ کشتواڑ ضلع کے سرکاری ضلع ہسپتال سے منگل کو ایک چھ ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک برقع پوش خاتون دن کے 12.30بجے کے قریب بچے کو ہسپتال سے لے جاتے ہوئے دیکھا، جس کے فوراً بعد اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسے پکڑنے اور بچے کو بچانے کے لیے تلاش شروع بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
پولیس نے بچے کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے پر 10,000روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔