جموں وکشمیر میں مزید 586افراد کورونا سے متاثر

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 586نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں539کشمیر صوبہ سے اور 47 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,72,597تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید745اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں623صوبہ کشمیر اور122کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13,544کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,37,97,195تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,72,597معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)4,734صوبہ جموں میں 847اور کشمیر صوبے میں3,887)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,63,086اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,777تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,431کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,346کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,62,78,092ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 12اگست2022ئکی شام تک2,58,05,495نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,72,597 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک66,99,784افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں142اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,734فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ321اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق66,89,810اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 185،ضلع بارہمولہ میں133،ضلع بڈگام میں83، ضلع پلوامہ میں 05 ،ضلع کپواڑہ میں40،ضلع اننت ناگ میں42 ، ضلع بانڈی پورہ میں09، ضلع گاندربل میں13، ضلع شوپیان میں 05اورضلع کولگام میں24 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں27، ضلع راجوری میں03، ضلع ڈوڈہ میں03، ضلع کٹھوعہ میں02، ضلع پونچھ میں 02 ،ضلع رِیاسی میں01،ضلع رام بن میں04 اورضلع کشتواڑ میں05 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اودھمپور،سانبہ اَضلاع میں کسی بھی کووڈمثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے ۔