جموں وکشمیر میں فعال کورونا معاملات کی تعداد 4ہزار463تک پہنچی

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 563نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں505کشمیر صوبہ سے اور 58 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,73,782تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید679اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں604صوبہ کشمیر اور75کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 129،ضلع بارہمولہ میں130،ضلع بڈگام میں58، ضلع پلوامہ میں 12 ،ضلع کپواڑہ میں80،ضلع اننت ناگ میں60 ، ضلع بانڈی پورہ میں08، ضلع گاندربل میں09، ضلع شوپیان میں 03اورضلع کولگام میں16نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں39،ضلع اودھمپور میں05، ضلع راجوری میں02، ضلع ڈوڈہ میں02، ضلع کٹھوعہ میں01، ضلع پونچھ میں 03 ،ضلع رام بن میں04 اورضلع کشتواڑ میں02 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی اور سانبہ اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔