کنگن میں ریچھ کے حملے میں 45 سالہ شخص زخمی

File Photo

گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے دردوڈر گاوں کنگن میں پیر کی شام ایک 45 سالہ شخص ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس شخص پر ریچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ مکئی کے کھیتوں میں گیا تھا۔
زخمی شخص کی شناخت رحیم دین ٹھیکری ولد یعقوب ٹھیکری کے طور پر ہوئی ہے جو کنگن کے گاوں درد ووڈر کے رہائشی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ کنگن لے جایا گیا، جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا۔