محکمہ سیاحت ضلع رام بن کی جانب سے گول میں جانکاری کیمپ
زاہد بشیر
گول// محکمہ سیاحت ضلع رام بن کی جانب سے گول ڈاک بنگلہ میں ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی سرپنچوں ، پنچوں و معزز شہریوں نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ’’کدے آئو ساڈے گھر‘‘ کے تحت ایک جانکاری دی جس میں لوگوں سے کہا کہ وہ گھروں میں کم سے کم اک اور زیادہ سے زیادہ چار کمروں کو رجسٹریشن کروا کر محکمہ سے سبسڈی کے تحت ایک لاکھ روپے قرضہ پا سکتے ہو۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے لوگوں کو پورٹل پرآن لائن رجسٹرین بھی کر سکتے ہیں جس کے لئے محکمہ کا پورٹل دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہر سیاحتی مقامات کو جاذب نظر بنانے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے لئے ہر وقت کام کر رہا ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری سکیمیوں کا بھر پور فائدہ حاصل کریں ۔

کشتواڑ میں منشیات فروش کی گرفتاری کا دعویٰ
عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے 1 منشیات فروش کو گرفتا رکرکے اس کے قبضے سے تقریباً 40 گرام بھنگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سنگم بتی میں پولیس کی جانب سے ایک خصوصی ناکہ لگایا گیاجس دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی وسیع چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک پیدل چلنے والے کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو کہ ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ناکہ پارٹی نے تیزی سے کام کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔دوران چیکنگ ناکہ پارٹی نے اس کے قبضے سے چرس جیسی 40 گرام وزنی مادہ برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ملزم کی شناخت امتیاز احمد ولد عبدالرحمان ساکنہ پھلگام سگدی کے طور ہوئی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 69/2022 زیردفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس تھانہ چھاترو میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

نو منتخب نائب صدر میونسپل کونسل کشتواڑ نے حلف اٹھایا
عاصف بٹ
کشتواڑ//اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کشتواڑ ورونجیت سنگھ چاڑک نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ میں صدر ایم سی کشتواڑ سجاد احمد نجار اور میونسپل کمیٹی کے تمام ممبران کی موجودگی میں نو منتخب نائب صدر شبیر احمد بٹ کو حلف دلایا۔ نائب صدر کا عہدہ خالی پڑا تھا، جسکے لئے نئے انتخابات ہوئے اور موجودہ کونسل کی بقیہ مدت کے لیے شبیر احمد بٹ کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقعہ پر ڈی آئی او کشتواڑ امیت کمار، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل طارق بلوان کے علاوہ ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا دیگر عملہ موجود رہا۔