بانڈی پورہ: تیز رفتار آٹو کی زد میں آکرکمسن جاں بحق

ارشاد احمد

بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے علاقہ حاجن سوناواری میں ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر ایک 4 سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کی صبح آٹو لوڈ کیرئیر جس میں دودھ کے بیرل بھرے لدے ہوئے تھے، نے راہ چلتے ہوئے نابالغ لڑکے کو ٹکر مار کرکچل دیا، جس کے بعد شدید زخمی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بچے کی شناخت 4 سالہ حارث مشتاق ولد مشتاق احمد حراہ ساکن پرے محلہ حاجن کے طور سے ہوئی۔
زخمی کو فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر حاجن منتقل کر دیا گیا ،جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔