جموں وکشمیر میں 4افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

جموں//جموں وکشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ کے مفاد میں ایک آئی آر ایس افسر اور تین آئی اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا حکم دیاہے۔
آج یہاں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر بھوپندر کمار(آئی اے ایس)کا تبادلہ کر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا( آئی اے ایس)کا تبادلہ کر کے انتظامی سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری راہول شرما(آئی اے ایس)کو ٹرانسفر کرکے ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق ، انتظامیہ کے مفاد میں، پرنسپل سکریٹری یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ آلوک کمار( آئی آر ایس) کا تبادلہ کر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔