اونتی پورہ میں پی ایس اے کے تحت 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

File Photo

اونتی پورہ میں پی ایس اے کے تحت 4 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
پلوامہ//سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد 04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، “04 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی شناخت مدثر آہ ڈار عرف سوریا ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ نملبل پامپور، عمر نور عرف امگولا ولد نور محمد بھٹ، عمر ریاض گنائی عرف جان وتاب ولد ریاض احمد گنائی اور سمیر احمد بھٹ عرف سمیر کچرو ولد علی محمد بھٹ، تمام وویان پامپور کے رہائشی کے طور کی گیی ہے“۔
واضح رہے کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس ضلع اونتی پورہ کے مختلف تھانوں میں درج این ڈی پی ایس کیسوں میں ملوث تھے اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، ان منشیات فروشوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے دوبارہ منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا،”بعد ازاں، مقدمات پر مناسب کارروائی کی گئی اور مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، گرفتار منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا اور انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا”۔