بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بارہمولہ پولیس نے ملک مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس ا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت جاوید حسین یتو ولد فاروق احمد یتو سکنہ پٹن، بارہمولہ، جان نثار خالق گنائی ولد عبدالخالق گنائی سکنہ چندر ہامہ، پٹن، عابد پرویز حجام ولد پرویز احمد حجام سکنہ اندرگام، پٹن اور نثار احمد وانی ولد مرحوم عبدالصمد وانی سکنہ سلطان پورہ، پٹن، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی مجاز اتھارٹی سے باضابطہ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کو بعد میں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف پہلے کئی مقدمات درج ہیں اور یہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔