خورشید گنائی سے 12وفود ملاقی
مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی دی 
سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں کئی عوامی وفود اور افراد ملاقی ہوئے۔اس موقعہ پر 12 وفود اور کئی دیگر افراد نے اپنے اپنے مطالبات کو مشیر کی نوٹس میں لایا اور انہیں پورا کرنے میں مشیر کی مداخلت طلب کی۔جن وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اُن میں ٹریڈرس فیڈریشن سوپور، گوسو پلوامہ کا وفد، حضرت نور شاہ ولی بغدادی ؒ کی زیارت قاضی گنڈ کا وفد اورہالمولہ سنگم کا وفد بھی شامل ہے۔بیرون ریاست زیر تعلیم کئی طُلباء نے بھی مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل اُن کے سامنے رکھے۔اس موقعہ پر مشیر نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔