آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 3 سے 5 انچ برف باری کا امکان:سونم لوٹس

یو این آئی

سری نگر//محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جمعرات کے روز کہاکہ کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں تین سے پانچ انچ اور بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے بتایا کہ جمعرات کے روز شمالی کشمیر میں برف باری ہوئی جبکہ وسطی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شام تک میدانی علاقوں میں بھی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مغربی ہواوں کا زیادہ اثر ہوگا جس دوران میدانی علاقوں میں بھی برف باری ہوگی۔
اُن کے مطابق سری نگر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سے پانچ انچ تک برف ہو سکتی ہے۔
اُن کے مطابق جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔