رفیع آباد میں 25 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی

File Photo

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کھسی پورہ رفیع آباد علاقے میں 25 سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان (نام ظاہر نہیں کیا گیا) جو کہ کھسی پورہ پنزلہ کا رہائشی ہے، اپنے گھر میں مشکوک حالت میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر واقع کے بعد علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔