غزہ کی مسجد پر اسرائیلی حملے میں 21 افراد جاں بحق

یو این آئی

غزہ// وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ اور مسجد پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یہ اطلاع امدادی کارکنوں کے حوالے سے دی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا نے قبل ازیں 13 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اتوار کی رات غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ابن رشد اسکول اور شہداء الاقصیٰ مسجد پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی تحریک حماس کا کمانڈ سینٹر رہا ہے۔