بارہمولہ میں 20 سالہ نوجوان آبشار میں ڈوب کر لقمہ اجل

فیاض بخاری

بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے نملن ناروا علاقے میں ایک بیس سالہ نوجوان نہانے کے دوران آبشار میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق 20 سالہ سہیل احمد بٹ ولد عبدالمجید بٹ ساکنہ بدمولہ سوموار کی شام سے لاپتہ تھا۔جس کے بعد اہل خانہ کو پتہ چلا کہ ان کا لخت جگر نملن علاقے میں بٹییں سر کے آبشار میں نہانے گیا تھا۔جس کے فوری بعد اہل خانہ ،اس کے رشتہ دار اور پولیس جائے واردات پر پہنچ اور مذکورہ لڑکے کی تلاش شروع کردی۔
اگر چہ انہوں نے اسے پوری رات تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم منگل کی صبح تک لاش نہیں مل سکی۔جس کے بعد ایس ڈی آر ایف ٹیم بھی علاقے میں پہنچی اور فوری طور پر لڑکے کی بازیابی کی تلاش شروع کر کے نوجوان کی لاش کو آبشار سے برآمد کیا۔ جس کے بعد شیری پولیس نے لاش کو ضرور لوازمات کےلئے اپنی تحویل میں لیا۔ادھر یہ خبر پھیلنے سے علاقے بدمولہ میں صف ماتم بچھ گی۔