سرینگر//وزارتِ داخلہ نے بدھ کے روز کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں نتیا نند رائے نے کہا کہ 5اگست 2019کی آئینی تبدیلیوں کے بعد امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا، “تاہم، انٹرنیٹ خدمات کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا گیا تھا۔ فی الحال جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے طور پر، پولیس کا فرض ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرے ،جو ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے”۔
انہوں نے جموں و کشمیر حکومت سے فراہم کردہ جانکاری کے مطابق ، کہا کہ رواں سال کے دوران میڈیا تنظیموں سے وابستہ دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔
رائے نے کہا، “ہنگامی حالات کے دوران، ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز، 2017 کے تحت، مجاز اتھارٹی کے ذریعہ انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی کے احکامات، جموں و کشمیر حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں “۔
دفعہ370کی منسوخی کے بعد انٹرنیٹ خدمات عارضی طورمعطل کیں تھیں:نتیا نند رائے رواں برس دو صحافیوں کو پی ایس کے تحت حراست میں لیا گیا
![](https://img.kashmiruzma.news/wp-content/uploads/2022/07/26150903/Nita-Nand-Roy.jpg)