بانڈی پورہ میں 2 لشکر معاونین گرفتار، چینی گرینیڈ برآمد

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے گزشتہ شب دو جنگجو کو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا،”محصوص اطلاع ملنے کے بعد بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل سملر، فشریز فارم کے قریب ناکہ قائم کیا”۔
انہوں نے بتایا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو روکا گیا اور ان کی تلاشی لی گئی۔
ترجمان کے مطابق، ان کی ذاتی چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے دو زندہ چینی گرینیڈ برآمد ہوئے۔ اسی دوران فوری طور پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ سے وابستہ ہیں اور ملی ٹینٹ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بانڈی پورہ میں یو اے پی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔