جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے مزید2اموات،273مثبت معاملات

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 273نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں239کشمیر صوبہ سے اور 34 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,74,055تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 02 کووِڈ مریضوں کی مو ت واقع ہوئی ہے جن میں 01کا تعلق صوبہ جموں اور 01 کشمیر صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید580اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں518صوبہ کشمیر اور62کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 60،ضلع بارہمولہ میں96،ضلع بڈگام میں29، ضلع پلوامہ میں 09 ،ضلع کپواڑہ میں16،ضلع اننت ناگ میں23 ، ضلع بانڈی پورہ میں05اورضلع کولگام میں01نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں11،ضلع اودھمپور میں03، ضلع راجوری میں03، ضلع سانبہ میں01، ضلع کٹھوعہ میں02، ضلع رام بن میں14 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی،ڈوڈہ ، کشتواڑ اور سانبہ اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔