جموں پولیس نے دو افراد کو پستول سمیت گرفتار کیا

File Photo

جموں//جموں پولیس نے دو افراد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو ملزمان ملکیت سنگھ اور گگن پریت سنگھ ساکنان نانک نگر کو گرفتار کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور چار راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے جبکہ ایک تیز دھار والے ہتھیار کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ گاندھی نگر جموں میں قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب دو ملزمان چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر اُنہیں گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں پولیس کو سال 2019 سے مطلوب تھے۔