عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں منگل کو شبانہ درجہ میں غیر معمولی گراوٹ درج کی گئی، کوکرناگ کو چھوڑ کر وادی بھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ اس دوران رات بھر ٹھٹھرتی سردی سے اہلیانِ وادی کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور سری نگر میں سال کے اس وقت کے لئے یہ معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کیلئے کم از کم درجہ حرارت معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
پہلگام میں پچھلی رات درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.3 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
کوکرناگ، جنوبی کشمیر میں بھی، گزشتہ رات درجہ حرارت 0.8 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 0.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لئے درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، جس دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔