عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// اننت ناگ ضلع کے وتریگام وانیہامہ علاقے میں بدھ کی شام ملی ٹینٹوں کے حملے میں زخمی ہونے والے دسویں جماعت کے طالب علم نے جمعرات کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
یاد رہے کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں نے 10ویں جماعت کے طالب علم پر بدھ کی شام فائرنگ کی تھی، جس میں شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔
زخمی کو علاج کے لیے فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جدید علاج کے لیے SKIMS صورہ منتقل کیا گیا۔ تاہم، طالب علم جمعرات کی شام انسٹی ٹیوٹ میں زندگی سے جنگ ہار گیا۔
نوجوان کی شناخت ساحل بشیر ولد بشیر احمد ڈار ساکن وتری گام دیالگام وانیہامہ کے طور پر ہوئی۔