جموں پونچھ شاہراہ پر حادثہ،16سالہ لڑکی فوت، 2دیگر زخمی

رمیش چندر

نوشہرہ// جموں پونچھ قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کمسن لقمہ اجل بن گئی، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جموں پونچھ قومی شاہراہ پر نوشہرہ کے قریب بگنوٹی کے مقام پر ایک ٹیمپو ٹریولر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں ایک 16 سالہ بچی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے میں نشا دیوی عمر 16 سال دختر لال سکنہ موگرا تحصیل کالاکوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی نانی کملا دیوی عمر 65سال زوجہ بلکرم سکنہ گڑال تحصیل کالاکوٹ ، طارق حسین ولد محمد بشیر سکنہ راجل شدید زخمی ہو گئے جنہیں اہل علاقہ کی مدد سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کو بعد میں سب ضلع ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا، جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے واقع نوٹس لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔