سرینگر// سرکار نے10اعلیٰ افسراں کو15روز کیلئے سروس سلیکشن بورڈ میں تعینات کرنے کو منظوری دی۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے پیر کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ سروس سلیکشن بورڈ کے صوبائی دفاتر جموں اور سرینگر میں14فروری سے15دنوں تک ان افسراں کی تعیناتی انتظامیہ کے مفاد میں عمل میں لائی گئی۔ان افسراں میں ضلع سوشیل ویلفیئر افسر سرینگر محمد اشرف، اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل مرتضیٰ احمد شیخ، محکمہ اے آر آئی ٹرینگس کے انڈر سیکریٹری شبیر احمد بابا،محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کی انڈر سیکریٹری فاطمہ،محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے انڈر سیکریٹری مصباح ارجمند،محکم پھولبانی و باغات کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم بیگ،اسسٹنٹ کمشنر ٹرانسپورٹ جموں رچنا شرما، محکمہ صنعت و حرفت جموں میں انتظامی افسر مانک سنگھ راٹھور اور محکمہ سیاحت کی انڈر سیکریٹری انو شرما شامل ہیں۔