عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ڈنڈی پورہ علاقے میں ایک موٹر سائیکل اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک الٹو 800 کا زیر نمبر JK18B-2766 اور ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK03L-2266کے درمیان ڈنڈی پورہ میں ٹکر ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا، “موٹر سائیکل سوار عارف حسین چوپان (عمر 38) ولد غلام محمد چوپان ساکن چیکی گوہان اور اس کا بیٹا مومن عارف چوپان (عمر 5) شدید زخمی ہو گئے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ آلٹو کار کا ڈرائیور اطہر یعقوب واگے ولد محمد یعقوب واگے ساکن ونتراگ کہریبل اور ایک اور مسافر ساحل جاوید خاکی ولد جاوید احمد خاکی سکنہ مٹن بھی زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو نکال کر ابتدائی علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کوکرناگ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عارف حسین چوپان اور ان کے بیٹے کو مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا۔
اُنہوں نے کہا،”تاہم ایک عارف چوپان ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا”۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔