کولگام میں 08 قمارباز گرفتار، داوَ پر لگی رقم ضبط: پولیس

File Photo

کولگام//سماجی جرائم کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے،کولگام پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے 8 کی گرفتاری عمل میں لائی اور داﺅ پر لگائی گئی رقم بھی ضبط کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس پوسٹ میربازار کی پولےس پارٹی نے نے ایک خاص اطلاع پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے،پالپورہ میں قمار بازے کے ایک مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا اور ان جواریوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت محمد یوسف ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن کاوکی بازار قائموہ، ناصر احمد گنائی ولد محمد رفیق گنائی ساکن فورح، عمر حامد وانی ولد عبدالحمید وانی ساکن فرح ،مدثر احمد راتھرولد عبدالرشید راتھرساکن واگھامہ بجبہاڑا، بلال احمد میرولد محمد اسماعیل میرساکن بمتھن،نثار احمد میرولد غلام حسن میرساکن زادورا، نثار احمد کھانڈے ولد محمد افضل کھانڈے ساکن بمتھن اور طارق احمد متوولد غلام محمد متوساکن گنگی پور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائے ووقوعہ سے 50000 روپے کی دائو پر لگی رقم، 08 موبائل فون اور تاش کا ایک سیٹ برآمد ہوا۔
پولیس تھانہ قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 55/2023 13 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔علاقے کے لوگوں نے ایسی سماجی برائیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر پولیس کے کردار کو سراہا ہے۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقے میں سماجی مخالف سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔