نئی دہلی//ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو مسلسل پانچویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر پار کر گیا ہے۔دہلی میں 80 پیسے کی چھلانگ کے ساتھ، پٹرول کی قیمت 100.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 70 پیسے اضافے کے ساتھ 91.47 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 85 پیسے سے بڑھ کر 115.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75 پیسے سے بڑھ کر 99.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔تیل کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ آٹھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سات گنا اضافہ ہوچکا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔