رام بن//رام بن پولیس نے سماج کے کمزور طبقہ کے غریب لوگوں او رضرورت مند کُنبوں میں کپڑے تقسیم کئے ،جن میں ریڈی میڈ کپڑے، ٹی ۔شارٹس ، سوئیٹرس ، تھیلے، جوتی وغیرہ شامل ہیں۔پولیس نے یہ کاروائی اودے فائونڈیشنز کی جانب سے تمام اضلاع کے لئے غریبوں و ضروتمندوں کی مدد کے ایک پہل کے طور پر کی ہے۔اس موقعہ پر رام بن کے ایس ایس پی موہن لعل نے کہا کہ پولیس کا مقصد لوگوں کو ہر قسم کی سیکورٹی اور معاونت فراہم کرنا، تاکہ انکی روز مرہ زندگی کو آرام دہ بنایا جا سکے۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی پڑھائی میں دل لگا کر محنت کریں کیونکہ وہ ہی ملک کا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس غریب اور کمزور طبقہ کے لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔اس موقعہ پر ضلع کے70غریب کنبوں میںکپڑے تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ضلع کے دیگر علاقوں یعنی کہ گول ،چندرکوٹ، رام سو ،بانہال وغیرہ میں بھی یہ ائیٹمز تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں یں کئی غریب کنبے، خواتین ، معزز شہری ،میڈیا برادری، ایڈیشنل ایس پی مشتاق چودھری، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارترز امتیاز وانی، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ایم آر گری، و دیگر اں شامل تھے۔لوگوں نے پولیس کی اس پہل کی کافی سراہنا کی ہیاور اس اُمید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پولیس ایسی کاروائی کرے گی۔