۔6سے 8فروری تک بھرتی بورڈامتحانات جموں اورکشمیرکے امتحانی مراکزکیلئے بالترتیب5اور 20مبصرنامزد

 بلال فرقانی

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں مختلف اسامیوں کیلئے کمپیوٹر کی بنیاد پر تحریری امتحانات کی نگرانی کیلئے 25 مبصرین کو نامزد کیا ہے۔ سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے یہ امتحانات جموں اور کشمیر کے مختلف امتحانی مراکز میں6فروری سے8فروری تک لئے جا رہے ہیں۔آرڈر کے مطابق جموں کے امتحانی مراکز میں5جبکہ وادی کے امتحانی مراکز میں20مبصرین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ وادی کے امتحانی مراکز میں صوبائی کمشنر جموں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مال(سینٹرل) عادل فرید، ضلع صنعتی مرکز گاندربل کے جنرل منیجر زاہد رشید خان، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بڈگام میر زاہدہ، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیکریٹری منتشا بنت رشید، محکمہ سیاحت کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر دیبا خالد پیر، ضلع صنعتی مرکز کولگام کے جنرل منیجر باشد احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر(نزول) سرینگر ناصر محمود خان، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل اشتیاق احمد بٹ اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری شکور احمد ڈار بطور مبصرین امتحانات کی نگرانی کریں گے۔ آرڈر کے مطابق ان امتحانی مراکز میں محکمہ سیاحت کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر احسان الحق چستی،محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری مسعود احمد وانی،ضلع منرل افسر پلوامہ ہلال احمد بٹ، ضلع منرل افسر بارہمولہ پیر زاہد احمد، ڈپٹی ضلع الیکشن افسر پلوامہ ظہور احمد بٹ،ڈپٹی ضلع الیکشن افسر بڈگام شکیل احمد شیشتار، ہینڈی کرافٹس کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا شاہد علی بیگ، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے انتظامی افسر محمد یعقوب ڈار، ڈپٹی ضلع الیکشن افسر سرینگر محمد الطاف اورڈپٹی ضلع الیکشن افسر بارہمولہ عبدالرحمان بٹ شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق جموں کے امتحانی مراکز میں امتحانات کی نگرانی کرنے والے مبصرین میں اسسٹنٹ کمشنر ریلیف اآرگنائزیشن( مہاجرین) جموں ریاض احمد، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس جموں کشمیر کے دفتر میںپرسنل افسر کلدیپ راج، عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر شفیق احمد اور ناگیش سنگھ اور محکمہ سیاحت جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالجبار شامل ہیں۔حکم نامہ کے مطابق مذکورہ افسران4فروری2023 کو صبح 11بجے جموں اور سری نگر میں جموں کشمیرسروسز سلیکشن بورڈ کے اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔