سرینگر//انتظامیہ نے محکمہ صحت میں5 بلاک میڈیکل افسراں سمیت 16 معالجین کے فوری تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈلوکی جانب سے جمعہ کو جاری آرڈر کے مطابق انچارج بلاک میڈیکل افسر ویلگام کپوارہ ڈاکٹر فرید کھٹانہ کو تبدیل کرکے انچارج بلاک میڈیکل افسر سوگام تعینات کیا گیا ہے جبکہ انچارج بلاک میڈیکل افسرسوگاڈاکٹر غلام رحیم کو انچارج بلاک میڈیکل افسر ویلگام تعینات کیا گیا۔انچارج بلاک میڈیکل افسر دمحال ہانجی پورہ ڈاکٹر شگفتہ سلام کو تبدیل کرکے انچارج ایم ایس ایچ قاضی گنڈ تعینات کیا گیا۔انچارج بلاک میڈیکل افسر پانپور پلوامہ ڈاکٹر گلزار ڈار کو تبدیل کرکے انچارج بلاک میڈیکل افسر دمحال ہانجی پورہ کولگام کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔ انچارج ایم ای ایچ قاضی گنڈ ڈاکٹر عصمہ نذیر کو تبدیل کرکے انچارج بلاک میڈیکل افسر پانپور تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر نذیر احمد ڈار،میڈیکل افسر ٹکی پورہ کپوارہ کو تبدیل کرکے بلاک شیری میں تبدیل کیا گیا جبکہ بلاک شیری میں تعینات میڈیکل افسر ڈاکٹر عرفان مسعود کو تبدیل کرکے پی ایچ سی ٹکی پورہ تعینات کیا گیا۔ اے ایچ ٹھاٹھری دوڈہ سے ڈیٹنل سرجن ڈاکٹر سجاد حسین کو تبدیل کرکے پبلک ہیلتھ سینٹر کیرو تبدیل کیا گیا،جبکہ ی ایچ سی کیرو سے ڈیٹنل سرجن ڈاکٹر کلدیپ کمار کو تبدیل کرکے پی یاچ پریم نگر میں تقرری عمل میں لائی گئی۔ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مرتضی علی احمد بابا کو پی ایچ سی ملانوں ، پی ایچ سی پریم نگر میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر وسیم احمد کو ہیلتھ کشتواڑ می، ڈاکٹر شکیل احمد کچلو کو پبلک ہیلتھ سینٹر گول گجرال ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ارچنا کوتوال کو پی ایچ کیری اور پی ایچ سی کیری میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اختر وانی کو تبدیل کرکے ایس ڈی ایچ رام نگر تعینات کیا گیا۔ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر نیرو شرما کو پی ایچ سی گرہ سلاتھیہ جبکہ پبلک ہیلتھ سینٹر دھرماری میں تبدیلی کیلئے اجراء کئے گئے آرڈر پر کام کرہی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رمپی بھگوترا کو تبدیل کرکے اندرا گاندگی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں میں ڈپوٹیشن پر تبدیل کیا گیا۔