۔5اگست2019سے 2022تک 745ملی ٹینٹ ،215سیکورٹی اہلکاراور147شہری ہلاک سالِ گزشتہ پچھلے 30برسوں کے بعد سب سے پر امن رہا:وزارت داخلہ

 نیوز ڈیسک

نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہسال رفتہ جموںکشمیر میں گزشتہ 30 برسوںکے بعد سب سے زیادہ پُرامن رہا ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ 2022میں شہری ہلاکتوں کی تعداد قدرے کم رہی جبکہ گزشتہ تیس برسوںمیں پہلی بارانسداد ملی ٹینسی کی سب سے زیادہ کارروائیاں انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں جموں و کشمیر میں کل 187ملی ٹینٹ مارے گئے اور 111انسداد دہشت گردی آپریشن کیے گئے۔ رائے نے کہا کہ 125 دہشت گردی کے واقعات کے دوران 117 انکاؤنٹر ہوئے۔انہوں نے بی جے پی کے رکن سشیل کمار مودی کے ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2021 میں جموں و کشمیر میں 180 ملی ٹینٹ مارے گئے اور 95 انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مجموعی طور پر 100 انکاؤنٹر اور 129 دہشت گردی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ “2018میںعسکریت پسندی سے متعلق 228 واقعات ریکارڈ کیے گئے، 2019 میں 153، 2020 میں 126، 2021 میں 129 اور 2022 میں 125واقعات رونماء ہوئے ۔ایوان کو مزید گیا کہ 2018 میں 189 مقابلے ہوئے۔ “2019 میں، 102 انکاؤنٹر، 2020 میں 118، 2021 میں 100 اور 2022 میں 117،” جھڑپیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں 39 شہری، 2019 میں 39 دوبارہ، 2020 میں 37، 2021 میں 41 اور 2022 میں 30 شہری مارے گئے۔‘‘ 2018 میں 91 سیکورٹی فورسز اہلکار، 2019 میں 80، 2020 میں 62، 2020 میں ایکشن میں مارے گئے۔ 2021 میں 42اور 2022 میں 31، (جو 2018 کے بعد سب سے کم ہے، مارے گئے۔راجیہ سبھا میں کہا گیا کہ سال 2018 میں 100 انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں ہوئیں جبکہ سال 2019 میں 74 ایسی کارروائیاں کی گئیں۔ ” 2020 میں اس طرح کے 100 آپریشنز کیے گئے، 2021 میں95 ، 2021 اور 2021 میں 111 (2018 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔۔جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2018 میں 17، 2019 میں 20، 2020 میں 21، 2021 میں 17 اور 2022 میں 24 ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا گیا۔جواب میں کہا گیا ، ’’2018 میں سب سے زیادہ 257 ملی ٹینٹ مارے گئے، 2019 میں 157، 2020 میں 221، 2021 میں 180 اور 2022 میں 187 کی ہلاکت ہوئی۔‘‘
جموں خطہ
وزیر نتیا نند رائے نے کہا کہ5 اگست 2019 سے 2022تک جموں خطے میں ملی ٹینٹوں کے حملوں میں 25 سیکورٹی اہلکاروں اور دو عام شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کل 25 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ان میں 2019 میں دواور 2022 میں ایک، 2020 میں راجوری میں دو، 2021 میں5 اور 2022 میں 4، 2021 میں پونچھ میں 9، 2019 میں رام بن میں ایک، 2020 میں کشتواڑ میں ایک اور 2020 میں ڈوڈہ میں ایک شامل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں خطے میں دو شہری مارے گئے جن میں 2021 میں راجوری میں ایک اور 2022 میں ادھم پور میں ایک شہری شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے حملوں میں 48 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں 2019 میں 10، 2020 میں 4، 2021 میں 14 اور 2022 میں 15 اور 20 عام شہری بھی زخمی ہوئے جن میں 2020 میں ایک، 2021 میں نو اور 2022 میں 19 شامل ہیں۔