۔5اپریل تک برف و باراں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

 سرینگر//محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 5 اپریل تک برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے 31 مارچ کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اگلے دو دنوں کے دوران میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرج چمک کے ساتھ بھاری بارشوں کے لئے31 مارچ کو اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اس دن سری نگرجموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔محکمے نے وادی میں 30 مارچ اور یکم اپریل سے 3 اپریل تک زرد الرٹ جاری کیا ہے۔ ادھر ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ اگلے 24 گھنٹوں میں ڈوٖڈہ ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن اضلاع میں برفانی تودے گر نے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔