نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو خود کفیل بنانے کی سمت میں 41 کوئلہ کانوں کی ڈیجیٹل نیلامی لانچ کی۔اس نیلامی سے آئندہ پانچ سے سات برسوں میں 33 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے اور تقریباً دو لاکھ 80 ہزار لوگوں کے براہ راست یا بالواسطہ طور پر روزگار کے امکان ہیں۔واضح رہے کہ ان کانوں کی نیلامی کا یہ پروگرام مائنس اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری مل کرمنعقد کررہے ہیں۔ مودی نے ملک کو خود کفیل بنانے کے اپنے منصوبے کے تحت ان کوئلہ کانوں کو کاروباری استعمال کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نیلام کرنے کے عمل کا باضابطہ طور پرآغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کانوں کی نیلامی سے غیر ملکی رقم کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک کی اقتصادی ترقی ہوگی۔اسے مختلف نیٹ ورک نے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ مودی نے کہا کہ ملک نے خود مختار بننے کا ہدف طے کیا ہے اور ہم ایک خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملک میں کھپت اور رسد میں زبردست تیزی ہے ، جو ملک کی مالی طاقت کا اشارہ ہے ۔