سرنکوٹ// سرنکوٹ یوتھ نے فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں تعلیمی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت طلباء کو آن لائن تعلیم دینے کا دعوی کر رہی ہے تاہم انٹرنیٹ کی سپیڈ بالکل کم ہونے کی وجہ سے طلباء مایوس ہو گئے ہیں۔ یوتھ سرنکوٹ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر 4جی انٹرنیٹ بحال کرے تاکہ انٹرنیٹ سے جڑے کاروبار آسانی سے کیے جا سکیں۔