۔4بم نصب ہونے کی اطلاع،امرتسر میں خوف کا ماحول

امرتسر//امرتسر میں اس وقت لوگوں میں خوف کا عالم ہے۔ اس کی وجہ ہے امرتسر پولیس کنٹرول روم میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آیا ایک فون کال۔ فون کرنے والے نے سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب (سورن مندر) کے پاس 4 بم لگائے جانے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل شروع ہو گئی۔

 

 

فوراً پورے پنجاب کو الرٹ کر دیا گیا۔ ساتھ ہی پولیس کے دس بم ناکارہ بنانے والے دستے شری ہرمندر کے آس پاس چیکنگ کرنے پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ہفتہ کی علی الصبح 4 بجے تک سورن مندر کا سبھی کونا تلاش کر لیا لیکن بم کہیں نہیں ملا۔ اس درمیان پولیس کی سائبر ٹیم پولیس کنٹرول روم نے بم کی اطلاع دینے والے کے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا جاری رکھا۔ پھر پولیس نے صبح تقریباً 5 بجے ایک نہنگ اور اس کے بچوں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزمین نے شرارت کرتے ہوئے کنٹرول روم میں یہ خبر دی۔ حالانکہ پولیس افسران اس کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز دوپہر تک پولیس نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلی جانکاری نہیں دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس کنٹرول روم میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے ایک موبائل نمبر سے کسی نے اطلاع دی کہ سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب کے آس پاس چار بم چھپا کر رکھے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ اگر پولیس میں ہمت ہے تو وہ دھماکوں کو روک لے۔