۔37ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس کو بطور ایس پی ترقیاں دلباغ سنگھ کی مبارکباد،2 افسران کے تبادلے و تقرریاں

بلال فرقانی

سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ پولیس کے37ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کو ترقیوں سے نوازتے ہوئے سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر تعینات کیا جبکہ سیول انتظامیہ میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے2 افسران کی تقرریاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے۔محکمہ داخلہ نے 37افسروں کی باقاعدگی ترقی عمل میں لائی ہے ،اوراس سلسلے میں ہفتے کواحکامات صادر کئے گئے ۔محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری ) راج کمار گوئل کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق جن ڈی ایس پیزو انچارج ایس پیزکی باقاعدگی اورترقی عمل میں لائی گئی،اُن میں اعجاز احمد ملک ،رمنیش کمار،پرشوتم کمار،،کلدیپ راج،ونود کمار،ہیرالال،مدن موہن سنگھ،سائروزاحمد،اعجاز احمد،چندرجیت سنگھ،محمدافضل،جیتن جی متو اورمشتاق احمد شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسراں کی فہرست میں،گرمیت سنگھ ،محمدشفیع،جگدیو سنگھ،راجندرکمار،راجندر کمار،راجیش سندل،مسعوداحمد،محمدایوب زرگر،شیخ ظفراللہ،فرحت جیلانی،پون کمار،شبیراحمد،فاروق احمد،الطاف حسین،فیاض احمد،محمدفارق خان اورمحمداسلم بھی شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق،شبیراحمدخان،نعیم احمدوانی ،سیدیاسر قادری،فرقان قادر،سندیپ بھٹ اورظہوراحمدپیر کو بھی ترقیوں سے نوازا گیا۔سرکاری حکمنامے میں لکھاگیا ہے کہ مذکورہ بالا37پولیس افسروںکی باقاعدگی اورترقی ، کسی بھی قانونی عدالت میں اگرکوئی عرضداشت زیر التواء ہے ، کے نتائج سے مشروط ہوگی۔ادھر ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے37 ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں مزید ذمہ داریوں کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افسران مزید پیشہ ورانہ اور لگن سے کام کریں گے تاکہ تنظیمی اہداف کو حاصل کیا جا سکے خاص طور پر لوگوں کے تحفظ اور تحفظ کے لیے۔ انہوں نے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران انتظامیہ نے2علیحدہ علیحدہ حکم ناموں میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے دو افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔محکمہ خوراک،شہری رسدات و امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رورل جموں وپن بھگت کو تبدیل کرکے ویشنو دیوی شرائن بورڈ میں اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا ۔ ضلعی صنعتی مرکز شوپیان میں تعینات جنرل منیجر تنویر الماجد کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گول تعینات کیا گیا ۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی سب رجسٹرار گول کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔