۔3افسران کے تبادلے ایک کو اضافی چارج

نیوز ڈیسک

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو3 کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے کا حکم دیا اور ایک اور کو فوری طور پر اضافی چارج سونپا گیا۔اس سلسلے میں الگ الگ حکومتی احکامات کے مطابق، غلام رسول ( جوائنٹ ڈائریکٹر، دستکاری، جموں) کا تبادلہ کر کے ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر)، راجوری، کوایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ تلک راج، ،پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، ادھم پور، کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر، دستکاری، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

ضمیر احمد ریشو ،جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو پروگرام آفیسر، ICDS پروجیکٹ، ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا، وشال سنگھ پریہار، سب رجسٹرار، وجے پور کواگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ، سب رجسٹرار، کٹھوعہ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔