۔24گھنٹوں کے دوران 84مثبت ضلع جموں 45کے ساتھ سرفہرست

پرویز احمد

سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دورانکورونا وائرسس کی تشخیص کیلئے 10ہزار 407ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 84افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 55ہزار 475تھی۔ اس دوران ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

 

منگل کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4757بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 12اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں 84افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں صوبے میں84جبکہ کشمیر میں 20افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے کے ساتھ اضلاع جن میں بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ،کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 20افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ وادی میں مثبت قرار دئے گئے 20افراد میں سرینگر میں18، بارہمولہ میں 1 جبکہ کولگام میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

 

متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ88ہزار 170ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں کورونا وائرس مسلسل 10ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع جن میں پونچھ ، راجورہ، ڈوڈہ، کشتواڑ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں64افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 64افراد میں ضلع جموں میں سب سے زیادہ 45، ادھمپور میں 5، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 3 جبکہ رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 67ہزار 305ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2332بنی ہوئی ہے۔