۔10اضلاع کیلئے تودے گر آنے کی وارننگ

Mountains

اشفاق سعید
سرینگر //جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران10 اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی۔اتھارٹی نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور پونچھ اضلاع میں ممکنہ طور پر ‘ہائی خطرہ سطح’ کے برفانی تودے کے گرنے کی وارننگ دی۔ بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپوارہ، کولگام اور رام بن کے اوپر علاقوں میں 1500 سے 2500 میٹر کی بلندی پر ‘درمیانی خطرے کی سطح’ کے برفانی تودہ گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اننت ناگ ضلع میں 1500 میٹر کی بلندی پر ‘کم خطرے کی سطح’ کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے ۔ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔