۔1سال سے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں والدین نڈھال | عام شہریوں،ضلع انتظامیہ و پولیس سے مدد کی اپیل

حسین محتشم 

پونچھ//محلہ پاور ہاوس کا ایک کنبہ اپنے 13 سالہ معصوم بچہ ارجن شرما ولد سریش کمار کی پچھلے ایک سال سے تلاش کر رہا ہے تاہم ابھی تک اس کا کوئی پتہ یا خبر نہیں مل سکی ۔ بیٹے کی جدائی میں پریوار سخت صدمہ میں مبتلا ہے اس پریوار نے ضلع انتظامیہ پولیس اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بچے کو تلاش کرنے میں انکی مدد کریں۔بیٹے کی تصویرکو دیکھتے ہوئے والدین کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ کرشنا دیوی جوکہ اس لڑکے کی دادی ہیں ،نے کہا ایک برس سے وہ لاپتہ اکلوتے بیٹے کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن ان کے بیٹے کاکوئی سراغ نہیں لگ سکاہے۔انہوں نے کہا بیٹے کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے والدین تقریباً ہر جگہ کے چکر لگا چکے ہیں مگر ابھی تک اس کی کوئی خبر نہیں ملی۔ انہوں نے کہا ایک طویل عرصہ گزر گیامگر اب تک ان کا بیٹا گھر نہیں لوٹا۔انہوں نے عام شہریوں پولیس اور سیول انتظامیہ سے بچے کی تلاش میں مدد کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔