۔ 7انتظامی افسران کے تبادلے ایک پرائیویٹ سیکریٹری کو ترقی

بلال فرقانی

 

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے 7 افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں،جبکہ ایک پرائیوٹ سیکریٹری کوبطور پرنسپل پرائیوٹ سیکریٹری ترقی دی گئی۔ سرکاری آرڈر کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکھدیو سنگھ سامیال،جن کے پاس سب رجسٹرار نوشہرہ کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے محکمہ سماجی بہبود میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں شوکت محمود کو تبدیل کرکے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں پروگرام افسر راجوری جبکہ ضلع صنعتی مرکز جموں کے جنرل منیجر سبھا مہتہ کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں جوائنٹ ڈائریکٹر جموں تعینات کیا گیا۔

 

آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ راجوری کے پروگرام افسر کرتار سنگھ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نوشہرہ تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار نوشہرہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل سیکریٹری وریندر کمار مانیال کو تبدیل کرکے ضلع صنعتی مرکز جموں میں جنرل منیجر جبکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑھ،ناصر علی جن کے پاس سب رجسٹرار مڑھ کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سروے و لینڈ ریکارڈس جموں کشمیر تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سروے و لینڈ ریکارڈ جموں کشمیر راجیو کمار کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑھ تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تا حکم ثانی اپنی ذمہ اریوں کے علاوہ سب رجسٹرار مڑھ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ بدھ کو جاری ایک اور آرڈر کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد ایوب ڈار کو ترقی دیکر پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کیاگیا ہے۔