سرینگر//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں سے 2004-2005طرز کی ملی ٹنسی کو دہرایا گیا۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جیش کی طرف سے حملے کی ذمہ داری لینے کے بعد یہاں 2004-05کے طرز پر جاری ملی ٹینسی کی چھاپ دوبارہ زندہ ہوگئی۔حملے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’’وادی کشمیر سے خوفناک خبر موصول ہورہی ہے۔ میں اس طرح کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں‘‘۔