یوگا، جواراور باجرہ سے لوگوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے:مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یوگا اور ملیٹس (جوار باجرہ اور دیگر موٹے اناج) کے درمیان یکسانیت تلاش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پوری دنیا میں لوگوں کی صحت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہندوستان کی پہل پر دونوں کو اقوام متحدہ میں پہچان ملی ہے۔ اپنے ماہانہ ریڈیو نشریات ‘پردھان منتری من کی بات’ کے 97 ویں ایپی سوڈ میں ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ‘اگر میں آپ سے پوچھوں کہ یوگا ڈے اور ہمارے مختلف قسم کے موٹے اناجوں میں کیا فرق ہے، تو آپ سوچیں گے کہ یہ بھی کیا موازنہ ہوا۔ آپ حیران ہوں گے اگر میں یہ کہوں کہ دونوں میں بہت کچھ مشترک ہے۔ درحقیقت اقوام متحدہ نے بین الاقوامی یوگا ڈے اور جوار کے بین الاقوامی سال (2023) دونوں کا فیصلہ ہندوستان کی تجویز کے بعد لیا ہے۔ دونوں کے درمیان مماثلت کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “دوسری بات یہ ہے کہ یوگا کا تعلق بھی صحت سے ہے اور موٹے اناج بھی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تیسری بات زیادہ اہم ہے کہ دونوں مہمات میں عوامی شرکت کی وجہ سے انقلاب آرہا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ جس طرح لوگوں نے بڑے پیمانے پر سرگرم حصہ لے کر یوگا اور فٹنس (جسم کو فٹ رکھنے) کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے، اسی طرح لوگ جوار باجرہ کو بڑے پیمانے پر اپنا رہے ہیں۔